کانگو وائرس سے بچائو کیلئے آگاہی مہم،واک کا بھی انعقاد

کانگو وائرس سے بچائو کیلئے آگاہی مہم،واک کا بھی انعقاد

شاہ پور صدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ۔۔۔

 پنجاب بھر میں ویٹرنری ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں میں مویشی پال افراد کو کسان لائیو سٹاک بیٹھک، فیلڈ ڈیز، فارمر ڈیز اور دیگر ذرائع سے کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ۔اس ضمن میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں، موبائل بس آگاہی پروگرامز، ریڈیو ٹاکس،پرنٹ الیکٹرانک و سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام اور کسان برادری کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے ،وہ لائیوسٹاک آفس شاہ پور میں کانگو وائرس کی روک تھام حوالے سے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ، تقریب میں مہر ہارون بکھر ، مہر ارشد بکھر ، چیف آفیسر مبشر کلیم ، مہر بلال، ڈاکٹر عمران حیدرو دیگر کسانوں اور لائیو سٹاک کے عملے نے شرکت کی ، تقریب کے بعد پارلیمانی سیکرٹری نے مویشیوں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا اور کانگو وائرس کے بارے میں آگاہی واک کی گئی جو لائیوسٹاک آفس سے شروع ہو کر جیل روڑ سے ہوتی ہوئی سینما چوک پر ختم ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں