درجہ حرارت میں اضافہ اور حبس، گلیاں، محلے ، بازار سنسان

درجہ حرارت میں اضافہ اور حبس، گلیاں، محلے ، بازار سنسان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں گزشتہ روز سورج نے چڑھتے ہی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں اور درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حبس نے معمولات زندگی کو متاثر کیا۔

دوپہر کے اوقات میں گلیاں، محلے ، بازار سنسان رہے بازاروں میں دیگر علاقوں سے آنیوالے لوگوں کا رش بھی نہ ہونے کے برابر رہا گرمی کی شدت کے باعث سارا دن لو چلتی رہی اور مختلف مقامات پر کئی افراد بے ہوش بھی ہوئے گرمی کی وجہ سے برف اور پانی کی قلت کا بھی لوگوں کو سامنا کرنا پڑا ،جبکہ شام کے بعد ہوا چلنے سے موسم میں کچھ تبدیلی واقع ہوئی اور جزوی طور پر مطلعہ ابر آلود رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں