اعجاز احمد باجوہ کی وفات پر سیاسی شخصیات اور کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں کا اظہار افسوس
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسرگودھا چو دھری اعجاز احمد باجوہ کی وفات پر مختلف سیاسی شخصیات اور کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔۔۔
مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی ، افسوس کرنے والوں میں سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری عامر سلطان چیمہ، معروف سیاسی رہنما چودھری فیصل جاوید گھمن، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر جلال اکبر خان بلوچ، جنرل سیکرٹری سردار محمد عاصم، فیصل کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے صدر چودھری محمد ارشد، کپتان محمد ابوبکر خان، پی سی بی سر گود ھا کے ڈومیسٹک ہیڈ کوچ سمیع اللہ خان نیازی، سابق قومی کرکٹر نوید لطیف، نیو شاہین کرکٹ کلب سلانوالی کے صدر محمد اطہر چودھری ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سرور گجر شامل ہیں۔