کالاباغ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) حالیہ بارشوں کے باعث کالاباغ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کالاباغ کے مقام جناح بیراج پر پانی کی آمد 2,42,312 کیوسک جبکہ اخراج 2,34,612 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے . جناح بیراج پر پانی کا لیول 693.50 فٹ ہے اور جناح بیراج سے تھل کینال میں 7700 کیوسکس پانی چھوڑا جا رہا ہے ، چشمہ بیراج کے مقام پر پر پانی کی آمد 2,40,486 کیوسک جبکہ اخراج 2,34,186 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چشمہ بیراج پر پانی کی سطح 648.50 فٹ ریکارڈ کی گئی۔