میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ سٹریٹ لائٹس نے شہریوں کو کرنٹ سے بچالیا

میونسپل کارپوریشن سرگودھا  کے شعبہ سٹریٹ لائٹس نے  شہریوں کو کرنٹ سے بچالیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ سٹریٹ لائٹس کے بروقت اقدام کی وجہ سے امام بارگاہ بلاک 19میں حادثہ ہونے سے بچ گیا بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ۔۔۔

بجلی کی مین لا ئن میٹر کے قریب آ کر ٹوٹ گئی جس کا بروقت علم ہونے پر سٹریٹ لائٹس کے عملہ نے شہریوں کو کرنٹ سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کرکے فیسکو کو اطلاع کی فیسکو عملہ نے دو گھنٹے بعد آکر تار لگائی اس دوران بلدیہ عملہ ٹوٹی ہوئی تار کے پاس کھڑا رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں