گرین بیلٹ کی نیلامی کے خلاف آبادیوں کے مکینوں کا سراپا احتجاج

 گرین بیلٹ کی نیلامی کے خلاف آبادیوں کے مکینوں کا سراپا احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کوئین چوک سے 47شمالی تک طویل سڑک کے اطراف گرین بیلٹ کی مجوزہ نیلامی کے خلاف سلطان کالونی ،گلشن بلال، ڈیفنس گارڈن سمیت ملحقہ دیگر آبادیوں کے ہزاروں مکین سراپا احتجاج بن گئے۔۔۔

محمد نذیر، محمد اسلم چیمہ ، شیر خان، محمد انور چیمہ ،ارسلان، قاضی محمد اشرف، مسعود ،منیر احمد،امان اﷲ ، محمد شہباز و دیگر اہلیان علاقہ کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب سے رجوع کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ کوئین چوک تا چک 47 شمالی تک سڑک کنٹونمنٹ بورڈ و ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے 1980-1990 کی دہائی سے کمرشل ڈکلیئر کی تھی جس کے دونوں اطراف مکانات، دکانیں، پلازہ جات، شادی ہال، تعلیمی ادارے بن چکے ہیں جن کی اوپننگ مذکورہ گرین بیلٹ کوئین روڈ کی طرف ہے ، یہ تمام نقشہ جات کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا سے منظور شدہ ہیں،لوگوں نے نقشہ جات کی منظوری کے لیے بھاری فیس ادا کر رکھی ہے ،جبکہ موجودہ صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ اس گرین بیلٹ (33 فٹ چوڑائی، کل رقبہ 29.5 کنال) کو نیلام کرنے کے درپے ہیں نیلامی کی صورت میں جن مکانات، دکانوں، پلازہ جات، شادی ہال، تعلیمی اداروں کی اوپننگ مین روڈ و گرین بیلٹ کی طرف ہے اور ان کی گزرگاہ مکمل طور پر بند ہو جائے گی انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے اس رقبہ کو دو رویہ سڑک اور مفاد عامہ کے لیے مختص کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو اس مذکورہ بالا گرین بیلٹ کی نیلامی سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں