حضرت امام حسین ؓنے اپنا سب کچھ اﷲ کی خاطر قر با ن کر د یا ہے ،چودھری علیم گجر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رہنماء مسلم لیگ ن چودھری علیم گجر نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اور ا ن کے رفقاء کی لازول قر با نیوں کی بدو لت آ ج اسلام کا پر چم سر بلند ہے۔۔۔
حضرت امام حسین ؓنے اپنا تن من دھن وطن او لا د اور مال و دو لت سب کچھ اﷲ کی خاطر قر با ن کر د یا ہے محرم الحرا م کا مقدس مہینہ قر با نیوں اور ایثارکا در س دیتا ہے اس ماہ مبارک کا احترا م ہم سب پر لا ز م ہے اسلام امن بھائی چارے اور محبت کا دین ہے حضرت ا ما م حسین کا کر دار ہمیں آپس میں متحد ہو کر اسلام درخشند ہ ا صولو ں کی پا پندی و پاسدار ی کر نے اور نفاط و انتشار سے بچ کر ملت واحد بننے کی ترغیب دیتا ہے ۔