یوم عاشور پر ممکنہ بارش سے نمٹنے کیلئے اجلاس ، اہم فیصلے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت یوم عاشور کے موقع پر سرگودہا شہر میں مرکزی جلوس کے روٹ پر ممکنہ بارش یا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں قدرتی آفات، ریسپانس میکنزم اور ادارہ جاتی کوآرڈی نیشن سے متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا ا ور اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایس ای فیسکو ابرار احمد خان، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن رائے محمد یاسر بھٹی، اے ڈی سی آر فہد محمود، سی او ایم سی ماجد بن احمد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، پی ایچ اے ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر سرگودہا نے واضح ہدایت کی کہ 10 محرم الحرام کے روز کسی بھی ممکنہ بارش یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مربوط ریسپانس کو یقینی بنایا جائے ۔ جلوس کے روٹ پر تمام نکاسی آب پوائنٹس کو پیشگی کلیئر رکھا جائے ، مشینری اور فیلڈ عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے ، اور اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ قائم رکھا جائے ۔ان ہوں نے فیسکو حکام کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔کمشنر نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی موجودگی، ریسپانس ٹائم میں بہتری اور مشقوں کے دوران سامنے آنے والے نکات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔