اللہ پر یقین تو سمندر سے بھی زیادہ گہرا ہونا چاہیے ،پیر عبدالخالق حسنات
کندیاں (نمائندہ دنیا )معروف مذہبی سکالر پیر عبدالخالق حسنات نے کہا ہے کہ اللہ پر یقین تو سمندر سے بھی زیادہ گہرا ہونا چاہیے۔۔۔
جتنے بھی مشکل حالات ہوں جتنے بھی زندگی میں اندھیرا ہو پھر بھی اللہ پر توکل ہونا چاہیے کہ ایک دن اِس اندھیرے میں روشنی کی کرن ضرور چمکے گی جو ذات رات کو درختوں پر بیٹھے ہوئے پرندوں کو نیند میں بھی نیچے گرنے نہیں دیتی وہ ذات انسان کو بے یارو مددگار کیسے چھوڑ سکتی ہے اللہ پر یقین کے معاملے میں ہمارا ایمان پختہ ہونا چاہئے۔اللہ پر کامل یقین کا سفر بے حد حسین ہوتا ہے ۔