کئی سال سے کندیاں کا مذبح خانہ غیر فعال، قصاب گھروں میں جانور ذبح کرنے لگے
کندیاں (نمائندہ دنیا ) کئی سال سے کندیاں کا مذبحہ خانہ غیر فعال قصاب گھروں میں بیمار،لاغر اور قریب المرگ جانوروں کو ذبح کر کے۔۔۔
عوام میں بیماریا ں بانٹنے لگے ،تفصیلات کے مطابق کندیاں میں قائم مذبحہ خانہ گذشتہ کئی سالوں سے غیر فعال پڑا ہے جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے کندیاں کے قصاب حضرات نے بیمار،لاغر جانوروں کو گھروں میں ذبح کر کے عوام میں بیماریاں بانٹنا شروع کر رکھا ہے افسوسناک امر یہ کہ مذکورہ مذبحہ خانہ کو صرف کاغذی کاروائی تک قابل عمل بناتے ہوئے لاکھوں کے بوگس بل نکلوا لیئے گئے ہیں لیکن درحقیقت عوام لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت خریدنے پر مجبور ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی کسی غیر جانبدارانہ ادارے سے کانٹی جینٹ بلوں کی مکمل آڈٹ کروائی جائے اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور مذبحہ خانہ کو قابل عمل بنانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔