کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے ہم پلہ نہیں ،متین احمد قریشی

 کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی  کے ہم پلہ نہیں ،متین احمد قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما متین احمد قریشی نے پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور ۔۔

 صرف صدر آصف علی زرداری کے پاس ہے اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو مکمل اختیارات دیئے جائیں تو نہ صرف مہنگائی کو کنٹرول کیا جائیگا بلکہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائینگے صدر پاکستان آصف علی زرداری پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں لگے ہیں مگر اتحادیوں کیساتھ مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کا چلنا مشکل ہے اس لئے پاکستان کے عوام کیلئے معاشی حالات بگڑ رہے ہیں ، انہوں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے آج پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے ہم پلہ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں