بااثر افرا د کی سڑک پر عدالت ،ریڑھی بان پر تشدد،ویڈیو وائرل

بااثر افرا د کی سڑک پر عدالت ،ریڑھی بان پر تشدد،ویڈیو وائرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے نواحی موضع سالم میں 3بااثر افرا د نے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگاتے ہوئے غریب ریڑھی بان کوتھپڑوں اور ہنٹروں سے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

 دوران تشدد غریب مزدور منتیں کرتا رہا مگر ظالموں کو پھر بھی رحم نہ آیا، بہیمانہ تشدد کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، اور انہوں نے علاقہ میں دبدبہ قائم کرنے کے لئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی،اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا مقامی پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نثار کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ اس کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں