لائیو سٹاک عملہ کو موٹر سائیکلز،الٹرا سائونڈ مشین فراہمی کی تقریب
ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)لائیو سٹاک عملہ کو موٹر سائیکلز اور الٹرا سائونڈ مشین کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لا ئیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن اور بیرسٹر تیمور خان ایم پی اے کی خصوصی شرکت۔۔۔
تقریب میں رانا سہیل شہزاد، خالد خان بلوچ، رانا حیات جھمٹ رانا عبدا لغفار، حافظ اﷲ بخش، ثقلین خان، رانا عبدالجبار اور دیگرنے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاپ کرتے ہوئے سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ حکومت محکمہ لا ئیو سٹاک کوجدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے جدید سہو لیات فراہم کر رہی ہے ، اب عملہ کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانت داری اور تندہی سے انجام دے کر کسانوں، مویشی پال حضرات کو بہتر خدمات فراہم کریں، اس موقع پر انہو ں نے عملے کو بائیکس کی چابیا ں بھی دیں، قبل ازیں محکمہ زراعت کے زیر ا ہتمام ایم پی اے بیرسٹر تیمور نے پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں میں فی ایکڑ پانچ ہزار روپے کے حساب سے پے آرڈرز تقسیم کیے ۔