کمشنر کا سیلاب سے متاثرہ کچے کے علاقوں کا دورہ،کیمپوں کا معائنہ
میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے میانوالی کچہ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر خصوصی طور پر محکمہ لائیو سٹاک کے فلڈ ریلیف کیمپوں کا وزٹ کیا اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ محکمہ لائیو سٹاک کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں پہنچے اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کو ہدایت کی گئی کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں ویکسین سمیت تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کیساتھ ساتھ لائیو سٹاک کو محفوظ رکھنا بھت ضروری ھے مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ھر قسم کی سہولیات فراھم کی جائیں یاد رھے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مطیع الاسلام کی سربراہی میں تحصیل میانوالی ، عیسیٰ خیل ، پپلاں کے نشیبی سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دئے گئے ھیں کیمپوں میں ویٹرنری آفیسر ڈاکٹرز کی نگرانی میں پیرا ویٹس 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ھے کیپمپوں میں ادویات ، ویکسین بھی دستیاب ھے ۔