لائیوسٹاک سٹاف کو موٹر سائیکلیں،الٹراساؤنڈ مشینیں دینے کی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع سرگودھا میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے فیلڈ اسٹاف کو موٹر سائیکلیں اور جدید الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم کرنے کی ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا مقصد فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی سہولت کاری اور کارکردگی میں اضافہ تھا۔تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو اسٹاک سردار محمد عاصم شیر میکن، رکن پنجاب اسمبلی رائے صفدر حسین ساہی ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب حاجی میاں اکرام الحق، پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا،سابق معاون خصوصی وزیر اعظم چوہدری حامد حمید ، کوارڈینیٹر لائیو سٹاک میڈم راشدہ پروین ، حامد رضا بھٹی ، غلام عباس لک ، رانا عبدلجبار ، رانا پھول ، مہر راحت فاروق ،ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عارف سلطان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع سرگودہا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار، ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو اسٹاک ڈاکٹر رائے خداداد کلیار، ڈاکٹر آصف شاہ ، ڈاکٹر ارشد اقبال ، ڈاکٹر ساجد محمود ،ڈاکٹر سجاداور پیرا ویٹس نے خصوصی شرکت کی۔