چینی کے بعد پٹرول بم گرا دیا گیا،یہ عوام دشمن اقدام: محمد یعقوب طارق

چینی کے بعد پٹرول بم گرا دیا گیا،یہ  عوام دشمن اقدام: محمد یعقوب طارق

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد یعقوب طارق نے کہا ہے کہ میڈیٹ چور حکمرانوں نے پہلے چینی کی قیمت بڑھا کر غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کے صبر کا امتحان لیا گیا۔۔۔

 اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھا کر عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا، نئے بجٹ کے نافذ العمل ہونے کے بعدپندرہ یوم میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں دوسری بار کیے جانیوالے ہوشربا اضافہ جعلی حکمرانوں کا ایک اور عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں