ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآباد کے نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
چک نمبردس63ایم بی کے قریب تیز رفتاروین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار 15سالہ صدام زخمی ہوا ، مٹھہ ٹوانہ کے قریب موٹر سائیکل سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا گیا ، 58سالہ مقصود زخمی ہو گیا، چک نمبر50ایم کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے 37سالہ یاسمین اورموضع نلی کے قرین بائیک سلپ ہونے سے 22سالہ بشریٰ بی بی زخمی ہوئیں ، زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔