ناقص منصوبہ بندی ،الیکٹرک بسوں کے سٹاپ نہ بن سکے
سٹاپ بنانے کے اقدامات جاری،مزید 27بسیں آتے ہی کمی ختم:انتظامیہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ناقص منصوبہ بندی کے باعث الیکٹرک بسوں کے مسافروں کے لئے سٹاپ نہ بن سکے اورنہ ہی سٹاپ مسافر خانوں کیے لئے جگہوں کی نشاندہی ہو سکی ہے جس سے مسافر گرمی میں سڑک کنارے کھڑے ہو کر الیکٹرک بسوں کا انتظار کرنا پڑرہا ہے اسی طرح شاہپور جھاوریاں ،ماڑی ،سیال موڑ اور فیصل آباد روڈ کے روٹس پر الیکٹرک بسوں کا اجراء نہیں ہو سکاانتظامیہ کا کہناہے کہ مسافروں کے لئے بس سٹاپ بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ27نئی بسیں آتے ہی رہ جانے والے روٹس پر الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائینگی۔