اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کا شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ
عارف انجم نے کاسبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ کلورکوٹ بھکر روڈ کا معائنہ ،سڑک کی تعمیر و مرمت اور صفائی تیز کرنے کی ہدایت
کلورکوٹ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم نے عوامی خدمت اور فیلڈ ورک کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ابتداء میں انہوں نے سبزی منڈی کلورکوٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منڈی میں موجود آڑھتیوں، خریداروں اور دکانداروں سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ نیلامی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام صارفین کو معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں۔بعد ازاں، کلورکوٹ بھکر روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے سڑک کے اطراف صفائی اور گریڈر کے ذریعے سائیڈوں کو ہموار کرنے کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر و مرمت اور صفائی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اسی سلسلے میں انہوں نے کلورکوٹ سٹی کے مختلف وارڈز اور مین بازاروں کا بھی دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے زرعی اراضی ریکارڈ سنٹر کلورکوٹ کا دورہ کیا ۔