’’ 20اکتوبر کے بعد موسم سرما میں شدت،ٹھنڈ طویل ہو گی‘‘

’’ 20اکتوبر کے بعد موسم سرما میں شدت،ٹھنڈ طویل ہو گی‘‘

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان پر مرتب ہونے لگے ہیں،محکمہ موسمیات

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) فاروقہ اور گردو نواح میں موسم کی تبدیلی کا عمل شروع ہو گیاہے با خبر حلقوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان پر مزید شدت اختیار کریں گے کیونکہ جس طرح حالیہ دنوں میں موسم کی تبدیلی کا عمل شروع ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی اور سموگ کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا اور اس ممکن ہے کہ سردی طوالت اختیار کرے تاہم بیس اکتوبر کے بعدفاروقہ سمیت گردونواح میں موسم سرما شدت اختیار کرنے لگے گا کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان بھر پر مرتب ہونے لگے ہیں اور اس سلسلہ میں ڈاکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں اور کھٹی میٹھی چیزیں نہ کھائیں تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں