5شہریوں کے ساتھ 1کروڑ،12لاکھ ،50ہزار روپے کا فراڈ
احمد سہیل ،حسن علی ،محمد نواز ، محمد اسماعیل ،جابر حسین لٹ گئے ،مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کوٹمومن کے احمد سہیل سے منیر احمد نے 80لاکھ روپے ،واٹر سپلائی روڈ کے حسن علی سے علی حیدر نے ڈیڑھ لاکھ روپے ،امین کالونی کے محمد نواز سے عبدالحمید نے تعلقات کا فائدہ اٹھا کر دو لاکھ روپے ،اسی طرح استقلال آباد کے محمد اسماعیل سے ایک پراپرٹی ڈیلر نے مکان دلوانے کا جھانسہ دے کر 25لاکھ روپے اورغنی پارک کے جابر حسین سے شہباز نے گندم کے کاروبار میں منافع کال لالچ دے کر چار لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد برد کر لیں پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔