ذہنی صحت :ڈسٹرکٹ جیل کے زیر اہتمام شعور بیداری واک
قیادت اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور عابد ممتاز اور سپرنٹنڈنٹ جیل ابوبکر عبداللہ نے کی اسسٹنٹ کمشنر کا جیل کا معائنہ،سیوریج نالے میں گندگی کا نوٹس،صفائی کا حکم
شاہ پور (نمائندہ دنیا )ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے زیراہتمام شعور بیداری واک کا انعقاد کیا گیا ۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور اور سپرنٹنڈنٹ جیل ابوبکر عبداللہ نے کی ۔ واک کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے میں موجود منفی رویوں اور غلط فہمیوں کا خاتمہ تھا اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی مبشر کلیم ، انچارج ستھرا پنجاب رانا تیمور، پراجیکٹ منیجر رانا مرتضیٰ مقبول اور دیگر جیل حکام شریک ہوئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عابد ممتاز خان نے کہا کہ ذہنی صحت کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، حالانکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود لوگوں کے رویے کو سمجھیں اور ذہنی دباؤ میں مبتلا افراد کے ساتھ ہمدردی و تعاون کا رویہ اپنائیں۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ، جیل کے ساتھ سیوریج کے نالے میں گندگی کا نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ منیجرستھرا پنجاب رانا مرتضیٰ کو اس کی صفائی کا حکم دیا ۔