زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ ہونے پر 7 بھٹہ مالکان کو جرما نے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی مجموعی طور پر17 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد
میانوالی، کندیا (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر خان نے اے ڈی تحفظ ماحولیات رحمت اللہ خان اور اینٹی سموگ اسکواڈ کے ہمراہ تحصیل پپلاں میں اینٹی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔حافظ والا، علووالی اور کلورکوٹ روڈ پر بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی فعال نہ ہونے پر 7 بھٹہ مالکان کو فی کس اڑھائی لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 17 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام بھٹوں کی باقاعدہ انسپکشن کی جائے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔