سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے مالی بحران کا شکار

سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے مالی بحران کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے مختلف اتھارٹیوں کے چیئرمینز کی تعیناتی اور بجٹ کی منظوری نہ ہونے سے دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا مالی بحران کا شکار ہو گئیں جس کے باعث ماہ نومبر کی تنخواہیں اور دیگر ادائیگیاں رکنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ایس ڈی اے اور پی ایچ اے میں عرصہ دراز سے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے سے ان اداروں کے اہم اور معمول کی نوعیت کے سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ حالیہ مالی سال کے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بجٹ کی منظوری بھی نہ ہو سکی ہے منظوری نہ ہونے سے ہر قسم کی ادائیگیاں رک گئی ہیں جبکہ ماہ نومبر کی تنخواہیں کی ادائیگی بھی نہ ہونے کا امکان ہے ،جس کی وجہ سے ملازمین سخت اضطراب کا شکار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں