خوشاب:800والا ہیلمٹ 4000ہزار روپے میں فروخت

 خوشاب:800والا ہیلمٹ 4000ہزار روپے میں فروخت

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ٹریفک قوانین کے ترمیمی آرڈینس2025کے نفاذ کے بعدضلع خوشاب میں ہیلمٹ کی ڈیمانڈ بڑھ جانے سے ان کی قیمتیں آسمان سے با تیں کر نے لگیں۔

ہیلمٹ کی نئی ہوشربا قیمتوں نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ، چند یوم قبل مارکیٹ میں جو ہیلمٹ آٹھ سو سے ایک ہزار روپے تک ملتا تھا اب ڈنکے کی چوٹ پر چار ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے ناجائز منافع خوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کو نئے قوانین آرڈینس پر عمل در آمد کرانے کیلئے گاڑیوں کے چالان کرنے سے فرصت نہیں ۔جوہرآباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری لے ، ٹریفک پولیس کی جانب سے کئے جانیوالے بھاری جرمانوں کی زد میں آنیوالے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کی خریداری کے دوران ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں مزید لٹنے کی طاقت نہیں رکھتے اس لئے ہیلمٹ کی قیمتیں کو معمول پر لائی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں