منشیات فروشی سے منع کرنے والے کی گاڑی پر فائرنگ

منشیات فروشی سے منع کرنے والے کی گاڑی پر فائرنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشی سے منع کرنے پر مسلح افرادمحلے دار کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ،28جنوبی کے رہائشی اسامہ گل نے اپنے ہمسائے علی رضا وغیرہ کو مبینہ طور پر منشیات فروخت کرنے سے منع کیا کیونکہ جرائم پیشہ افراد کا علاقے میں آنا جانا ہے جس سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

جس پر علی رضا نے طیش میں آ کر ساتھیوں کے ہمراہ اسامہ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے شیشے وغیرہ ٹوٹ گئے تاہم کار سوار محفوظ رہا،ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے تین نامزد اور د و نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں