بیوٹی فکیشن کام کے دوران سٹی روڈ پر مین پائپ لائن ٹوٹ گئی
مشاورت کے بغیر کام کر نے سے سیوریج،پانی اور گیس پائپ متاثر ہو ئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث بازاروں کی بیوٹی فکیشن کے کام کے دوران سٹی روڈ پر مین پائپ لائن توڑ دی گئی ہے جس سے بنائے گئے نالوں میں پانی کھڑا ہو گیا ذرائع کے مطابق منصوبہ شروع کرنے سے قبل متعلقہ محکموں سے مشاورت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے متعدد مقامات پر سیور یج اور پینے کے پانی سمیت سوئی گیس کی پائپ لائنیں متاثر ہوئی ہیں، اورلوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے انہوں نے کمشنر سرگودھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔