ڈیزل 14روپے لٹر سستا،ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے
کلورکوٹ سے بھکر سرگودھا لاہور والی گاڑیوں کے کرائے کم کرنیکا مطالبہ
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )حکومت کی طرف سے ڈیزل کی قیمتوں میں چودہ روپے کمی کے باوجود کلورکوٹ سے بھکر سرگودھا لاہور چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کی گئی کرایوں مین فوری کمی کی جاے عوام کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ڈیزل کی قیمت میں چودہ روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود مقامی ٹرانسپورٹروں نے کلورکوٹ سے بھکر سرگودھا لاہور آنے جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی ہے اور پرانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں جس سے مسافر پریشانی کا شکار ہیں مسافروں عوام نے ڈی سی بھکر اور سیکرٹری ار ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ کلورکوٹ سے بھکر سرگودھا لاہور چلنے والی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کرائی جائے اور انکو اپنی گاڑیوں میں نئے کرایہ نامے لگانے کی ہدایت کی جائے اور اوورچارجنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔