میں بہتر سے بہتر تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھکر ضلع بھکرملک ناظم حسین جھمٹ نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق وہ ضلع میں بہتر سے بہتر تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔۔۔ش
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھکر ضلع بھکرملک ناظم حسین جھمٹ نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق وہ ضلع میں بہتر سے بہتر تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں بہتر تعلیم سیکورٹی ڈسپلن سمیت دیگر معاملات پر کسی ادارہ کیساتھ کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع بھکر میں کل38سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کام کر رہے ہیں ان میں بائیس کالجز سرکاری ہیں جبکہ سولہ کالجز پرائیویٹ ہیں ان کالجز کی تعلیم سیکورٹی ڈسپلن سمیت دیگر معاملات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور بہتر سے بہتر تعلیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کے کالجوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے ۔