قائداعظم نے ایک ناممکن کو عزم و استقلال سے ممکن کر دکھایا،ہارون الرشید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے عزم استحکام پاکستان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ تعلق قلبی ہے۔
انھوں نے ایک ناممکن کو عزم و استقلال سے ممکن کر دکھایا اس لئے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دن رات محنت بہت ضروری ہے ۔ہمارا آنے والا کل آج سے بہتر ہونا چاہیے ،یہ کام باتوں سے نہیں عمل سے ممکن ہوگا۔ماہر قانون شیخ اظہر امین ایڈووکیٹ اور شیخ محمد رضوان نے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح تحریک پاکستان داعی تھے۔ جنہوں نے مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ ان کی کامیابی کے پس منظر میں ان کی سچائی اور عمل استقامت ہے ۔