نوازشریف کینسر ہسپتال کے نام پر 300روٹ پرمٹ بنواکر اوورلوڈنگ

 نوازشریف کینسر ہسپتال کے نام پر  300روٹ پرمٹ بنواکر اوورلوڈنگ

46اڈا (نمائندہ دنیا)بااثر ٹھیکیدار نے نوازشریف کینسر ہسپتال کے نام پرسیکرٹری آر ٹی اے سرگودھا آفس سے تین سو قریب پرمٹ بنوالیے۔

جو 24گھنٹے لوڈ بھی روڈ پر آجا سکتے ہیں۔جنہوں نے اوور لوڈنگ شروع کررکھی ہے ۔ان میں اکثریت کے پاس لائسنس بھی نہیں اور نہ ہی کاغذات مکمل ہیں اور پرمٹ کی آڑ میں تیزرفتاری بھی معمول بن چکی ہے۔ ان کی غلط ڈرائیونگ سے روڈ بھی گھنٹوں جام رہتا ہے ۔ سٹون ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اوروہاں کرش کی اب ضرورت بھی نہیں اور یہ لوگ پرمٹ وہاں کے ملی بھگت سے جاری کرواکر سپلائی دوسرے شہروں میں کررہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں