کرپشن پر واٹر سپلائی کے پلمبر کو معطل کر دیا گیا

کرپشن پر واٹر سپلائی کے  پلمبر کو معطل کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افیسر ارسلان حیدر نے واٹر سپلائی کے پلمبر محمد اویس کو مبینہ کرپشن پر معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پلمبر محمد اویس پر الزام تھا کہ وہ مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی کنکشنز کے نام پر سرکاری فیس کے علاوہ شہریوں سے ہزاروں روپے بطور رشوت وصول کر رہا ہے شادمان کالونی، سونی پورہ، چیمہ کالونی، کلیات ٹاؤن اور بنگلہ نمبر 9 کے رہائشیوں کی جانب سے متعدد شکایات اور ثبوت کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹو افیسر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا ارسلان حیدر نے فوری طور پر پلمبر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں