گھر سے لاکھوں روپے کا سامان چوری،مقدمہ درج
شاہ پور صدر(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے شاہ پور کے نواحی علاقے نواں لوک میں ایک شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
متاثرہ خاتون فتح بی بی کی مدعیت میں تھانہ شاہ پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔