ڈی پی او کا موبائل شاپ مالکان کے ساتھ اجلاس، ایپ کے استعمال پر زور

ڈی پی او کا موبائل شاپ مالکان کے  ساتھ اجلاس، ایپ کے استعمال پر زور

میانوالی (نامہ نگار) ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے ضلع بھر کے موبائل فون شاپ مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔۔۔

 جس میں موبائل فون چوری، غیر قانونی خرید و فروخت اور جرائم کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی پی او نے ہدایت کی کہ موبائل فون کی خرید و فروخت کے وقتE-Gadget ایپ کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ موبائل فونز کا مکمل اور شفاف ریکارڈ محفوظ رہے اور چوری شدہ یا غیر قانونی موبائل فونز کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے جرائم کی مؤثر روک تھام ممکن ہے، اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں