خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی تقریب، ماں اور بچے کی صحت پر زور
خوشاب (نمائندہ دنیا) ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی میں توازن سے متعلق آگاہی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث خان نیازی تھے ۔تقریب میں سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن چوہدری محمد شاہد، ڈاکٹر ملک طاہر حیات، ڈاکٹر امیر عبداللہ، عمر شہزاد، رانا محمد ارسلان، مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔