فرائض میں غفلت یا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جاوید اختر جتوئی

 فرائض میں غفلت یا کرپشن  کسی صورت برداشت نہیں کی  جائے گی، جاوید اختر جتوئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا جاوید اختر جتوئی نے ضلع بھر کے محرران سے میٹنگ، تھانہ کے انتظامی امور، بلڈنگ کی صفائی، ریکارڈ کیپنگ وغیرہ سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

تھانے کے تمام ریکارڈ، بالخصوص روزنامچہ، مال مقدمہ اور رجسٹر ہائے کو اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے ،پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) میں ڈیٹا کا اندراج بروقت اور شفاف طریقے سے کیا جائے۔ ایس پی جاوید اختر جتوئی نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں