ریونیو امور کا جائزہ، کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

 ریونیو امور کا جائزہ، کمشنر سرگودھا  کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

خوشاب (نمائندہ دنیا) کمشنر سرگودھا ڈویژن کی زیر صدارت ریونیو معاملات کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ریونیو امور کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ زیر التواء معاملات کے بروقت حل اور دفتری کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں