ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس
چرچز پر صفائی، لائٹنگ اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں،اسد عباس مگسی
میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی اور ڈی پی او کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی زیر صدارت کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میانوالی میں مذہبی ہم آہنگی مثالی ہے اور ضلعی انتظامیہ اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر تمام چرچز پر صفائی، لائٹنگ اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی پی او نے مسیحی برادری کو پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں علماء کرام اور مسیحی رہنماؤں نے مذہبی رواداری کے فروغ پر اتفاق کیا۔