بھٹہ سیل نہ کر کے رشوت لینے والے ماحولیات انسپکٹر گرفتار

بھٹہ سیل نہ کر کے رشوت لینے والے ماحولیات انسپکٹر گرفتار

محمد عرفان نے بھٹہ مالک سے رشوت مانگی تو اس نے اینٹی کرپشن کو آگا ہ کر دیاملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ،مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن سرگودھا نے بھکر میں ماحولیات کے انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاملزم محمد عرفان انسپکٹر ماحولیات نے آلودگی پھیلانے والے بھٹہ کو سیل نہ کرنے پر رشو ت کی رقم وصول کی تھی ،تفصیلات کے مطابق جلات خان نے درخواست گزاری کہ محمد عرفان، انسپکٹر ماحولیات بھکر نے بھٹہ کو سیل نہ کرنے کے لیے 50ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے امیر عبداﷲ خان، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بھکر کو ریڈ کرنے کا حکم دیا۔ سرکل آفیسر نے اپنی ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ محمد اسلم، مجسٹریٹ دفعہ 30 کی نگرانی میں ریڈ کرکے ملزم محمدعرفان، انسپکٹر ماحولیات بھکر کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 50ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کے خلاف رشوت لینے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں