اے سی تجاوزات پر برہم،پیرا فورس کو کارروائی کا حکم
رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم نہ کرنے پر جرمانے ،مقدما ت کی وارننگ
شاہ پور صدر (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور ڈاکٹر عابد ممتاز نے پیرا فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے نتھووالا روڈ، لاہوری گیٹ، ختمِ نبوت چوک اور اڈا شاہ پور میں دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور پیرا فورس کو فوری طور پر تجاوزات ہٹانے کے احکامات دیے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی، مقدمات اور جرمانے کیے جائیں گے ۔