کمشنر کا شہرمیں ستھرا پنجاب سرگرمیوں پر تحفظات کا اظہار

کمشنر کا شہرمیں ستھرا پنجاب سرگرمیوں پر تحفظات کا اظہار

ٹھیکیدار کو دوسراشوکاز ،بہتری نہ آئی تو تیسرا نوٹس،کنٹریکٹ ختم:بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سرگودہا شہر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سرگرمیوں، واسا، ہارٹیکلچر اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن کے جاری اقدامات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے سرگودہا شہر میں ستھرا پنجاب سرگرمیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او کمپنی کو صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی ای او رانا شاہد عمران نے بتایا کہ شہر میں صفائی کے ذمہ دار کنٹریکٹر کو کنٹریکٹ کی شرائط کے تحت دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اگر بہتری نہ آئی تو تیسرا نوٹس جاری کر کے کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل منیجر اور اسسٹنٹ تحصیل منیجر کو بھی مانیٹرنگ بہتر بنانے کے حوالے سے وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر کا باقاعدہ دورہ کریں، جہاں کہیں بھی خامی نظر آئے فوری طور پر سی ای او کو آگاہ کریں تاکہ بروقت بہتری اور متعلقہ سپروائزر یا فیلڈ اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جا سکے ۔ کمشنر نے جامع مسجد کی تازہ ترین صورتحال کی تصاویر بھی طلب کر لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں