یونین کونسلز میں سیکرٹریز کی کمی ،کارکردگی متاثر ہونے لگی
صوبہ بھر کی4015یونین کونسلوں میں سے دو ہزار کے قریب سیکرٹریزکم متعدد سیکرٹریز دو تین یونین کونسلوں میں اضافی ڈیوٹی دینے پر مجبور ہوچکے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھرکی یونین کونسلز میں سیکرٹریز کی کمی کے باعث ان کی کارکردگی متاثر ہونے پر حکومت سے نئی بھرتی کرنے کی استدعا کر دی ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ بھر کی4015یونین کونسلوں میں سے دو ہزار کے قریب یونین کونسلوں میں سیکرٹریز کی کمی ہے دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا میں متعدد سیکرٹریز دو تین یونین کونسلوں میں اضافی ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں اس وقت زیادہ تر یونین کونسل میں نائب قاصد بھی نہ ہے جس وجہ سے ان سیکرٹری کو اپنی دوسری یونین کونسلوں میں تالے لگا کر ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے عرصہ درازسے اعلی حکام یونین سیکٹریز بھرتی بھی نہیں کر رہی ہے جب کہ ہر سال درجنوں یونین کونسل ملازمین ریٹائر ہو رہے ہیں ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویڑن کی 349یونین کونسلوں میں صرف 218میں سیکرٹری کام کر رہے ہیں جن میں سے 71دیگر محکموں کے ہیں ضلع سرگودھا کی186 یونین کونسلوں میں 110پر کام کر رہے ہیں جن میں سے صرف41محکمہ کے ہیں اسی طرح خوشاب کی41یو سی میں سے 45،میانوالی کی 51یونین کونسلوں میں سے 26،بھکر کی 64یونین کونسل میں سے 40 سیکرٹری کام کر رہے ہیں جبکہ ڈویژن بھر میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹراور 11اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک آصف اقبال نے بتایاکہ اعلی حکام سے اس کمی کو پر کرنے کی استدعا کی ہے۔