تفتیشی افسروں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے اہم میٹنگ کا انعقاد
تفتیشی افسروں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے اہم میٹنگ کا انعقاد کیسز کی یکسوئی ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تفتیشی افسران کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا جاوید اختر جتوئی نے صدر سرکل اور کوٹمومن سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس میں تفتیشی افسران کی انفرادی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور زیر تفتیش کیسز کی یکسوئی، پینڈنگ روڈز، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی نے واضح کیا کہ تفتیش میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر کیس کی تفتیش خالصتاً میرٹ اور انصاف کے اصولوں پر ہونی چاہیے تاکہ مظلوم کو حق مل سکے ، عوام کو انصاف کی فراہمی میں تفتیشی افسر کا کردار کلیدی ہوتا ہے ۔ جو افسران محنت اور ایمانداری سے کام کریں گے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔