قتل کے مقدمے میں مطلوب تین اشتہاری گرفتار

 قتل کے مقدمے میں مطلوب  تین اشتہاری گرفتار

بھیرہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر بھیرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب تین اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری اکرام اللہ، لیاقت اور طارق نے ستمبر 2024 میں فائرنگ کر کے سیشن ڈویژن بھیرہ کے گیٹ پر واپڈا کالونی داخلی چوک کے رہائشی بشیر احمد کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ تاریخِ پیشی پر عدالت کے اندر داخل ہو رہا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں