منشیات کیس کا فیصلہ،مجرم کو 9سال قید،80ہزار جرمانہ
منشیات کیس کا فیصلہ،مجرم کو 9سال قید،80ہزار جرمانہعدم ادائیگی جرمانہ پر محمد خان کو مزید 6ماہ قید کاٹنے کی سزا سنادی گئی
میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی پر منشیات سپلائر اپنے انجام کو پہنچا ،تھانہ صدر کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر دلشاد انور کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس ثبوتوں پر معزز عدالت جناب احمد کامران ایڈیشنل سیشن جج میانوالی نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد خان کو 9 سال قید، 80 ہزار روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 06 ماہ قید کی سزا سنائی۔مجرم محمد خان کو گزشتہ سال 1500 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔