خاتون کو قتل کر کے مسقط فرار ہونیوالا گرفتار
میں خاتون کو قتل کر کے مسقط فرار ہونیوالا گرفتاراشتہاری علی عاطف کو پاکستان لایاگیا ،دیگر ساتھی پہلے ہی زیر حراست
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سپیشل آپریشنز سیل نے اپریل 2024 میں معمولی گھریلو تنازع پر خاتون رشتہ دار کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری علی عاطف کو مسقط سے گرفتار کر لیا ہے ،ملزم کو خصوصی ٹیم کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے ، تھانہ بھاگٹانوالہ کے علاقہ نواب ٹاؤن میں ہونے والے اس وقوع میں شریک دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھجوایا جا چکا ہے ۔آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے مقامی پولیس کو ملزم علی عاطف کو تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کرنے اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مقدمہ کی بھرپور پیروی کی ہدایت کی ہے ۔