دائودخیل:کئی سال سے بند گٹروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

 دائودخیل:کئی سال سے بند گٹروں  نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

دائودخیل (نمائندہ دنیا)محلہ سالار گلی، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 کے سامنے بند گٹر گزشتہ کئی برسوں سے ابل رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی داؤدخیل اس سنگین مسئلے پر خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے ۔چند عرصہ قبل انہی بند گٹروں میں ایک معصوم بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو چکا ہے ، جس کے بعد بھی متعلقہ حکام نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ سکول اور مدرسے کے بچوں کیلئے یہ صورتحال خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے ، مگر کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود سیوریج لائن کی تبدیلی یا مستقل حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں