واسا نے میانوالی کی بند سیوریج لائنوں کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کر دیا

 واسا نے میانوالی کی بند سیوریج لائنوں  کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کر دیا

میانوالی (نامہ نگار )واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی(واسا) میانوالی نے شہر کی بند سیوریج لائنوں کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔

ایم ڈی واسا شعیب ضیاء نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نیو بلا ک تا لاری اڈاکی سیوریج لائن کا دورہ کیا اور بند سوریج لائن کی صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ ہسپتال کی سیوریج مختلف مقامات سے بند تھی جسے واسا کے عملہ نے صاف کر کے کلیئر کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں