نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کیلئے ٹرائلز مکمل

نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ انڈر 17  اور انڈر 19 کیٹیگریز کیلئے ٹرائلز مکمل

میانوالی (نامہ نگار )نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2025-26 کے سلسلہ میں انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے لیے ضلع میانوالی کے ریسلنگ ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ۔

یہ ٹرائلز 8 جنوری 2026 بروز جمعرات سپورٹس جمنازیم میانوالی میں منعقد ہوئے ۔ٹرائلز میں ضلع بھر سے نوجوان اور باصلاحیت ریسلرز نے بھرپور شرکت کی۔ انڈر 17 کیٹیگری میں 30، 35، 40، 45 اور 50 کلوگرام جبکہ انڈر 19 کیٹیگری میں 57، 61، 66، 70، 74، 86، 92 اور 125 کلوگرام وزن کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔ٹرائلز کے دوران میرٹ اور شفافیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جو اب ضلع میانوالی کی نمائندگی کرتے ہوئے سرگودھا ڈویژن کے ٹرائلز میں شرکت کریں گے ۔یہ ٹرائلز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میانوالی اور تحصیل سپورٹس آفیسر میانوالی کی زیرِ نگرانی منعقد کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں