مائینرز پر 50سال قبل بنائی پلی خستہ حال،حادثے کا خطرہ

 مائینرز پر 50سال قبل بنائی پلی خستہ حال،حادثے کا خطرہ

گندم کی کٹائی میں چند ماہ باقی ،ہزاروں بوری گندم اسی پل سے گزرے گی کسی بھی بڑے حادثے سے قبل نہر تھل پل اور پلی کو تعمیر کرنے کا مطالبہ

داؤدخیل(نماندہ دنیا )پائی خیل مائینرز پر لاری اڈہ داؤودخیل تا کچہ روڈ پر بننے والی پلی جو نہر تھل بننے کے بعد ان مائینرز پر بنائی گئی پلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں لاری اڈہ کے قریب بھی پائی خیل مائینرز کی پلی کی دیواریں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور پچاس سال سے زائد عرصہ سے بنی پلی اس وقت خستہ حال ہو چکی ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اس پلی سے روزانہ سینکڑوں افراد کا گزر بسر ہوتا ہے اہلیان علاقہ نے ڈی سی میانوالی اسد مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد پلی کی نئی تعمیر کرا کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گندم کی کٹائی کے چند ماہ باقی ہیں زمیندار کچے سے ہزاروں بوری گندم اسی پلی سے گزاریں گے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اس لیے کسی بھی بڑے حادثے سے قبل نہر تھل پل اور پلی کو تعمیر کرا کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں